• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 30154

    عنوان: میں شرعی پردہ کرتی ہوں، میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنیجیٹھ کے بچوں کے سامنے صرف تھوڑا سا چہرہ کھول کر آسکتی ہوں؟۔ میں نے پہلے بھی سوال کیا تھا مگر جواب نہیں آیاہے ۔ براہ کرم، اس بارے میں جواب دیں۔ 

    سوال: میں شرعی پردہ کرتی ہوں، میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنیجیٹھ کے بچوں کے سامنے صرف تھوڑا سا چہرہ کھول کر آسکتی ہوں؟۔ میں نے پہلے بھی سوال کیا تھا مگر جواب نہیں آیاہے ۔ براہ کرم، اس بارے میں جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 30154

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):479=294-3/1432

    جیٹھ کے لڑکے بھی آپ کے لیے نامحرم ہیں، ان سے پردہ کرنا ضروری ہے، البتہ اگر ایک ہی گھر میں سارے لوگ رہتے ہوں تو آپ حتی الامکان کھلے منھ سامنے ہونے سے پرہیز کریں، امکانی کوشش کرلیں، اور مجبوری سے احیاناً سامنا ہوجائے تو صفائی قلب کی حالت میں اس کی معافی کی امید ہوسکتی ہے۔ (کفایت المفتی: ۵/۳۹۱، کتاب الحجاب)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند