• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 606867

    عنوان:

    کیا حیض کے دوران ناپاک کپڑے فورا دھونے چاہئیں؟

    سوال:

    میرا سوال ہے کہ حیض میں ناپاک کپڑے فورن دھونے چاہیے یا اگر ان کو رکھ دیا جائے یعنی کہ جس دن واشنگ مشین لگے گی تب دھو لیا جائے گا تو اس سے گناہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 606867

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 327-221/H=03/1443

     اگر فوراً دھونے کا موقعہ نہ ہو اور ایسے طریقہ پر رکھ دیں کہ کسی کی نظر ان پر نہ پڑے یعنی خون نہ نظر آئے اور کچھ دیر بعد جب موقعہ ہو اور دھولیں تو کچھ گناہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند