• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 158878

    عنوان: كیا عدت گذارنے كے لیے بڑی بیٹی كے گھر جاسكتے ہیں؟

    سوال: میری والدہ عدت میں 2 ماہ سے ہیں قریب 80 برس کی عمر ہے ، دیکھ بھال اچھی طرح نہیں ہورہی تھی علیل ہیں، ذہنی حالت خراب ہورہی ہے ، والد صاحب کا دکھ بھی ہے ، ایک دفعہ بے ھوش ہوچکی ہے ، قریب میں بڑی بیٹی رھتی ہے ، وہاں دیکھ بھال اچھی طرح ہو سکتی ہے کیا والدہ وہاں جاکررہ سکتی ہیں؟باقی عدت وہاں گزار سکتی ہیں؟ براے مہربانی جواب دیں۔

    جواب نمبر: 158878

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 614-511/B=6/1439

    یہ ایسا قوی عذر شرعی نہیں ہے جس کی وجہ سے آپ کی والدہ کو بڑی بیٹی کے یہاں عدت گذارنے لیے منتقل کیا جائے جس طرح دوماہ گذارے ہیں بقیہ ایام بھی وہیں گذاریں ، رہا دیکھ بھال کا مسئلہ تو اس کا معقول انتظام کرنا آپ کے لیے ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند