• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 602555

    عنوان:

    زمین بدل كر دوسری زمین وقف كرنا؟

    سوال:

    امید کہ مزاج عالی بخیر ہونگے ․ سوال یہ ہے کہ زید نے اپنی 600 سو اسکوائر فٹ زمین اس شرط کے ساتھ وقف کی کہ زید کی موت کے بعد زمین مدسہ کے لئے وقف ہوجائیگی․ لیکن چونکہ زید ابھی زندہ ہے تو اس نے اپنے خرچ سے زمین پر مکانات تعمیر کئے ہیں جس کا خرچ مدرسہ کے ذمہ ہے صورت مسئلہ یہ ہے کہ زید نے اس زمین سے متصل ایک اور 600 اسکوائر فٹ زمین خریدی ہے زید یہ چاہتا ہے کہ متصل جو زمین خریدا ہے اس کو اپنی حیات ہی میں وقف کر کے جو زمین پہلے وقف کیا تھا اس کو اپنے لئے ہی رکھنا چاہتاہے ․ کیا اس طرح مشروط وقف کی ہوئی زمین کو تبدیل کرنا اور اس کے عوض میں دوسری زمین دینا درست ہے اور از روئے شریعت کیسا ہے ؟ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 602555

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 537-494/B=07/1442

     زید کی مذکورہ زمین ابھی وقف نہیں ہوئی ہے، مرنے کے بعد وقف ہوئی۔ نئی جو دوسری زمین زید نے خریدی ہے پہلی زمین کی جگہ اِس دوسری زمین کو اپنی حیات میں وقف کرسکتا ہے۔ لیکن یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ کس زمین پر زید نے مکانات تعمیر کئے ہیں اور تعمیر کا خرچ مدرسہ کے ذمہ کیوں ڈالا ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند