• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 604039

    عنوان:

    مسجد کو راستہ کے طور پہ استعمال کرنا

    سوال:

    مسجد محلہ کے بیچ میں ہیں اور مسجد میں آنے کے لیے دو راستے ہیں ( دو گلی ) جس سے نمازی نماز کے لیے آتے ہیں لیکن کچھ لوگ مسجد کے اندر سے گزر کر دوسری طرف آنا جانا کرتے ہیں (راستہ کے طور پر مسجد کواستعمال کرتے ہیں ) کیا مسجد کو راستہ بنانا درست ہے یا نہیں ؟ اپنی ضرورت سے مرور مسجد نمازی کے لیے درست ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 604039

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 707-581/D=08/1442

     بغیر عذر مسجد کو راستہ بنانا ناجائز اور مکروہ تحریمی ہے۔ پس صورت مسئولہ میں جو لوگ مسجد کے اندر سے گذر کر دوسری طرف آنا جانا کرتے ہیں یہ جائز نہیں ہے۔ وکرہ تحریما اتخاذ المسجد طریقا بغیر عذر۔ قال الشامي: قولہ: (بغیر عذر) فلو بعذر جاز (شامي: 2/428، کتاب الصلاة: مطلب فی أحکام المسجد)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند