• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 176010

    عنوان: وقف قبرستان میں مسجد تعمیر کرنا

    سوال: سوال یہ ہے کہ ہمارے علاقے میں قبیلہ کی ایک مشترکہ زمین کو قبرستان کے لئے وقف کیا گیا تھا جس کہ ایک حصے میں بعد میں مسجد تعمیر کی گئی۔ مسجد تقریبا پچھلے 20 سال سے آباد ہے لیکن اب کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ زمین قبرستان کے لئے وقف تھی لہذا یہاں نماز پڑھنا جائز نہیں۔ براہ کرم شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 176010

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 425-345/D=05/1441

    جو زمین جس مقصد کے لئے وقف کی گئی ہو اسی میں استعمال کیا جانا ضروری ہے لیکن اگر کسی جگہ قبرستان کی زمین تدفین موتی کی ضروریات سے زاید ہو اور وہاں مسجد کی سخت ضرورت ہو تو ایسے وقت میں مسجدکے تعمیر کی اجازت ہو جاتی ہے جب مسجد تعمیر ہوگئی تو اس میں نماز ادا کرنا بلاکراہت درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند