• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 18781

    عنوان:

    مسجد میں مرغا مرغی وقف کرنا

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں [جمعہ کے دن دیہاتوں کی مسجدوں میں مرغا مرغی زید مسجد میں دے کر چلا گیا اب اس مرغی کو فروخت کرکے کیا مسجد میں روپیہ صرف کرنا جائز ہے یا نہیں، خلاصہ تحریر فرمائیں، عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 18781

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 74=74-1/1431

     

    اگر زید نے وہ مرغا مرغی مسجد کو دیا ہے تو اسے فروخت کرکے اس کی قیمت مسجد کے امور میں صرف کی جاسکتی ہے، شرعاً درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند