عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 35914
جواب نمبر: 35914
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 80=102-2/1433 معتکف کے لیے مسجد کے اندر کے حصے میں کھانا پینا جائز ہے، لیکن صرف کھانے پینے کے لیے مسجد میں جانا اور اعتکاف کی نیت کرلینا مناسب نہیں، بہتر ہے کہ مسجد سے الگ حصے میں ہی کھانے پینے کا اہتمام کیا جائے تاہم اگر الگ سے کوئی حصہ نہیں ہے تو اعتکاف کی نیت کرکے نیز گندگی وغیرہ سے بچنے کا لحاظ کرتے ہوئے مسجد کے اندر کے حصے میں بھی کھانے پینے کی اجازت ہے واعلم أنہ کما لا یکرہ الأکل ونحوہ في الاعتکاف الواجب فکذلک في التطوع ․․․ وإذا أرادوا ذلک ینبغي أن ینوي الاعتکاف․․․ رد المحتار: ۳/۴۴۰․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند