• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 41472

    عنوان: ناچنے والوں كا پیسہ مسلجد میں لگانا

    سوال: مخنث جو ناچنے گانے کا کام کرتے ہیں انکا پیسا مسجد میں لگا سکتے یا نہیں؟ نیز جماعت کی دعوت مذکورہ مخنث کرے تو کھانا کھا سکتے ہیں یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 41472

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1715-1340/B=10/1433 ناچ گانے کی آمدنی شرعاً حرام ہے، حرام مال مسجد میں لگانا جائز نہیں، مسجد ہماری مقدس عبادت گاہ ہے، اس میں صاف ستھری، جائز وحلال اور پاکیزہ مال لگانا چاہیے۔ إن اللہ طیب لا یقبل إلا الطیب ایسے مخنث کے یہاں جماعت والوں کو (اگر معلوم ہو) دعوت نہ کھانی چاہیے، مال حرام سے ہمیشہ بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند