عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 61765
جواب نمبر: 61765
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 888-888/Sd=1/1437-U حکومت کی طرف سے کونسلر کو جو پیسے ملتے ہیں اگر اس کے مصارف میں مسجد اور مدرسہ میں بھی خرچ کرنا داخل ہے، یا حکومت کی طرف سے کونسلر کو اختیار دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی صوابدید پر کچھ رقم خود سے بھی صرف کر سکتا ہے، تو ایسی صورت میں کونسلر کا پیسہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مسجد یا مدرسے میں لگایا جاسکتا ہے؛ ہاں اگر اُس کی طرف سے آیندہ مسجد یا مدرسہ کے اندرونی امور میں مداخلت کا اندیشہ ہو، تو پھر کونسلر کا پیسہ نہ لگانا ہی بہتر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند