• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 601873

    عنوان:

    كیا قبرستان میں تدفین کی جگہ کو چھوڑ کر بووائی کرسکتے ہیں ؟

    سوال:

    ہمارے گاؤں میں ۷۰مکان کے بیچ میں چار بیگہ کا قبرستان ھے ابھی فی الحال آدھا بیگہ زمین پر تدفین ھوئی ھے بقیہ ساڑھے تین بیگہ زمین خالی پڑی ھے جو بارش کے زمانہ میں ایک کانٹے دار درخت اور جھاڑی کی شکل اختیار کرلیتا ھے اور اسکی صفائی کے لئے کوئی معقول انتظام (آمدنی) نہیں ھو پاتا ھے لہذا کمیٹی کے اراکین نے سوچا ھیکہ موسم بارش میں باجرا یا جوار کی بووائی کردی جاوے گھاس کے لئے تاکہ قبرستان کے چھوٹے موٹے خرچ کے لئے آمدنی کا ایک ذریعہ ھوجاوے اور کانٹے دار درخت اور جھاڑی سے حفاظت بھی تو کیا اوپر بیان کردہ شکل کو مدنظر رکھتے ہوئے قبرستان میں تدفین کی جگہ کو چھوڑ کر بووائی کرسکتے ہیں ؟؟ مفصل و مدلل جواب دہی فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 601873

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 349-268/D=05/1442

     جو زمین جس مقصد کے لئے وقف کی گئی اسی میں استعمال کیا جانا ضروری ہے ۔ مراعاة غرض الواقفین لازم (شامی)

    قبرستان تدفین موتی ٰکے لئے وقف ہے تو اسی میں استعمال کیا جائے۔ جو زمین خالی ہے اس کی بھی حفاظت اسی مقصد کے لئے برقرار رکھی جائے اگر چہار دیواری نہ ہو تو مسلمانوں کے باہمی تعاون سے اس کی چہار دیواری کرادی جائے تاکہ زمین ہر طرح محفوظ رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند