• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 63457

    عنوان: قبرستان کیلئے وقف کی گئی زمین اوپر مارکیٹ بنانا جائز ہے ؟ جبکہ وقف کرنے والا وفات پاچکاہے ۔

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام ،اس مسئلہ کے بارے میں کہ قبرستان کیلئے وقف کی گئی زمین اوپر مارکیٹ بنانا جائز ہے ؟ جبکہ وقف کرنے والا وفات پاچکاہے ۔

    جواب نمبر: 63457

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 346-346/M=4/1437-U قبرستان کی جگہ تدفین موتی کے لیے وقف ہوتی ہے اس کو اسی مقصد کے لیے استعمال کرنا چاہیے، موقوفہ قبرستان میں مارکیٹ بنانا جائز نہیں، یہ غرض واقف کے خلاف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند