• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 607205

    عنوان:

    قبرستان کے درخت فروخت کرکے اس کی آمدنی مسجد میں صرف کرنا

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں ہماری بستی میں غریب اور مزدور طبقہ ہے اور اس بستی میں ایک مسجد تعمیر ہورہی ہے کچھ رقم بستی والوں نے اکٹھی کرکے لگا بھی دی ہے پھر بھی مسجد کی تعمیر نہ مکمل ہے تو کیا قبرستان کے پیڑ فروخت کرکے اس مسجد کی تعمیر میں اس پیسے کو قرض کے طور پر یا بغیر قرض کے لگا سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 607205

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:64-43/D-Mulhaqa=4/1443

     قبرستان اگر وقف ہو تواس کے درخت فروخت کرکے اس کی رقم مسجد میں صرف کرنا خواہ قرض کی حیثیت سے ہو یا بلا قرض اصل کے اعتبار سے درست نہیں ہے ، اس لیے صورت مسئولہ میں مسجد کی تعمیر کے لیے مستقل چندے کا نظم کرنا چاہیے اور اہل خیر حضرات کو متوجہ کرنا چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند