• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 161572

    عنوان: پرانی عیدگاہ کو مکان وغیرہ بنانا اور کرایہ پر دینا

    سوال: عیدگاہ اور مسجد کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں: پرانی عیدگاہ جس میں تقریباً ۵۰/ سال عید کی نماز ہوئی ہے، کیا اس جگہ پر دکان یا کارخانہ یا مکان بنایا جاسکتا ہے یا نہیں؟ کیا اس جگہ پر دکان یا مکان یا کارخانہ بناکر کرایہ پر دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ برائے مہرانی قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں، نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 161572

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1099-993/H=9/1439

    موقوفہ عیدگاہ کی جگہ میں دکان یا کارخانہ یا مکان بنانا جائز نہیں اور نہ ہی ان کو بنا کر کرایہ پر اٹھانا جائز ہے یہ امور واقف کی منشا اور غرض کے خلاف ہیں فتاویٰ شامی وغیرہ میں صراحت ہے مراعاة غرض الوقفین واجبةٌ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند