• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 57109

    عنوان: مسجد شہید کرکے تعمیر کرنا ہے، کیا مسجد کے مقام پر دکانات تعمیر کرکے ان کی چھت پر مسجد تعمیر کرسکتے ہیں؟ اس طرح مسجد کی آمدنی میں اضافہ ہوجائے گا کیوں ہ مسجد بازار میں قائم ہے۔

    سوال: مسجد شہید کرکے تعمیر کرنا ہے، کیا مسجد کے مقام پر دکانات تعمیر کرکے ان کی چھت پر مسجد تعمیر کرسکتے ہیں؟ اس طرح مسجد کی آمدنی میں اضافہ ہوجائے گا کیوں ہ مسجد بازار میں قائم ہے۔

    جواب نمبر: 57109

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 188-190/N=3/1436-U مسجد کی دوبارہ تعمیر کے موقع پر مسجد شرعی کی حدود میں تحتانی یا بالائی منزل میں کرایہ کی دکانیں نکالنا جائز نہیں، البتہ جو حصہ مسجد شرعی کی حدود سے باہر ہو اس میں کرایہ کی دکانیں نکال سکتے ہیں، أما لو تمت المسجدیة ثم أراد البناء منع، وقال: عنیت ذلک لم یصدق الخ․ (در مختار مع الشامي: ۶: ۵۴۸،مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند