• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 20776

    عنوان:

    سوال یہ ہے کہ ایک سو اسکوائرڈ زمین پر مسجد بنائی گئی۔ مسجد بناتے وقت یہ نیت کی گئی تھی کہ گراؤنڈ فلور کا حصہ بیت الخلاء اور طہارت خانہ اور وضو خانہ کے واسطے ہوں گے۔ فرسٹ فلور میں نماز ہوگی ۔چار سال کے بعد مغرب کی جانب ایک سو اسکوائرڈ زمین مسجد کے لیے خرید گئی۔ اب ہم وہاں پر بیت الخلاء کی توسیع کرنا چاہتے ہیں۔ کیا ہم گراؤنڈ فلور پر بیت الخلاء کی توسیع کر سکتے ہیں ؟یاد رہے کہ گراؤنڈ فلور پرمسجد کی نیت نہیں ہے پہلے سے۔ عارضی طورپر گراؤنڈ فلورپر نماز بھی پڑھی گئی ہے۔ براہ کرم، اس کی وضاحت کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20776

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 611=409-4/1431

    مسجد تحت الثریٰ سے آسمان تک مسجد ہی ہوتی ہے، مسجد کے نیچے کے حصے میں بیت الخلاء بنوانا درست نہیں ، یہ مسجد کے آداب کے خلاف ہے، بیت الخلاء بنوانا ہو تو مسجد سے خارج حصہ میں بنوایا جائے: قلت: ولہذا علم أیضًا حرمة أحداث الخلوات في المساجد کالتي في رواق المسجد الأموي ولاسیما ما یترتب علی ذلک من تقذیر المسجد بسبب الطبخ ونحوہ (شامي: ۶/۵۴۸، کتاب الوقف، ط․ زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند