• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 600399

    عنوان:

    مساجد و مدارس کے عمومی چندے سے انگریزی بیت الخلاء بنانا ؟

    سوال:

    کیا فرماتے تھے مفتیانِ اکرم مسئلہ ذیل کے بارے میں تعمیرِ مسجد کے دوران انتظامیہ نے مسجد کے عمومی چندے سے معذورین کے لئے انگریزی بیت الخلاء تعمیر کروایا ہے ۔ اب بعض حضرات اس کے مخالف ہے اور بعض موافق براہ کرم رہبری فرمائیں کہ مساجد و مدارس کے عمومی چندے سے انگریزی بیت الخلاء بنانا کیسا ہے ۔

    جواب نمبر: 600399

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 157-93/B=02/1442

     جو لوگ بوڑھے ہیں یا اُن کے گھٹنوں میں دَرد رہتا ہے، انھیں اٹھنے بیٹھنے میں دِقت ہوتی ہے تو ایسے لوگوں کی رعایت کرتے ہوئے انگریزی بیت الخلاء (کموڈ ایک دو) بنانا مسجد میں جائز ہے۔ مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے اندر بھی بنے ہوئے ہیں۔ جو لوگ مخالفت کرتے ہیں ان کی مخالفت صحیح نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند