• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 40596

    عنوان: عیدگاہ كی زمین بیچنا یا بدلنا

    سوال: ہمارے گاؤمیں عیدگاہ کی وقف شدہ زمین ہے، عید کے موقع پر وہاں پہنچنا مشکل ہوتاہے ، راستہ نہ ہونے کی وجہ سے اور پانی کی وجہ سے اور عیدگاہ کی زمین کے اطراف غیر مسلم کی زمین ہے ، اس زمین پر عید ادا نہ کرنے کی وجہ سے دھیرے دھیرے عیدگاہ کی زمین غیر مسلم کے قبضہ میں جانے کا امکان ہے اور نصف زمین ناجائز طریقے پر قبضہ میں جاچکی ہے ، اس لئے بدرجہ مجبوری عیدگا ہ کی زمین کو فروخت کرکے اس رقم سے گاؤں کے قریب مسجد کی انعامی زمین میں عیدگاہ بنائی جاسکتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 40596

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1395-1016/D=9/1433 عیدگاہ کی زمین وقف ہوتی ہے، موقوفہ زمین کا فروخت کرنا تبدیل کرنا جائز نہیں، پورے سال آباد رکھنے کے لیے وہاں مسجد تعمیر کرسکتے ہیں اور عیدگاہ کے لیے زمین دوسری جگہ لے لیں۔ اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو اور مذکورہ عیدگاہ کی زمین کو فروخت کرنا ہی ضروری ہو ورنہ اس کے لیے بالکلیہ ضائع ہوجانے کا اندیشہ قوی درجہ میں ہو تو پھر مقامی دو چار علماء اور ذمہ دار حضرات واقع کے مطابق کیفیت لکھ کر اپنے دستخط اور پتے کے ساتھ دوبارہ استفتاء کریں نیز استفتاء بذریعہ ڈاک بھیجیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند