• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 68564

    عنوان: پبلك كی جگہ كو مسجد كی سڑك میں استعمال كرنا ؟

    سوال: ہمارے گاؤں میں تقریبا ایک سو سال پرانی ایک مسجد ہے۔ شروع میں مسجد کے آس پاس آبادی کم تھی، مگر اب بہت زیادہ مکانات ہوگئے ہیں اور آبادی بھی بڑھ گئی ہے، اس لیے گاؤں کے لوگ اس مسجد کی تعمیر نو کرنا چاہتے ہیں، کچھ لوگ مسجد کی سڑک کو کشادہ کرنا چاہتے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ مسجد میں جوتے چپل رکھنے کے لئے جو جگہ ہے اسے سڑک میں ملادی جائے۔ سوال یہ ہے کہ کیا شریعت کی روشنی میں اس کی اجازت ہے یا نہیں؟ براہ کرم، ہماری رہنائی فرمائیں ۔ واضح رہے کہ ہم جس سڑک کی بات کررہے ہیں وہ مسجد کا حصہ نہیں ہے بلکہ پبلک کے استعمال کے لیے عام ہے۔

    جواب نمبر: 68564

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 933-777/D=11/1437 اگر وہ جگہ مسجد کا حصہ بھی نہیں ہے اور نہ ہی سڑک کا حصہ ہے بلکہ پبلک کے استعمال کے لئے ہے تو اسے مسجد سے خارج اس طرح رکھیں کہ لوگ جوتے چپل اتارا کریں اور فرش میں ایسا امتیاز کردیں جس سے وہ سڑک میں شامل اور ضم نہ ہوسکے علامت کے ذریعہ سڑک سے علیحدہ ہونا معلوم ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند