• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 16009

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ رمضان المبارک کے قریب آتے ہی مختلف ادارے اور کاروباری لوگ میقات الصیام کے کیلنڈر چھپوانا شروع کردیتے ہیں اور اپنے اپنے کاربار کی تشریح کے اشتہار نمایاں انداز میں دے دیتے ہیں، پھر ان کو مختلف مساجد میں بھی آویزاں کیا جاتا ہے۔ اب دریافت طلب بات یہ ہے کہ ایسے کیلنڈر مسجد میں آویزاں کرنا مسجد میں اپنے دنیاوی کاروبار کی تشہیر کے مترادف تو نہیں ہے اس بارے میں تشفی فرماکر عنداللہ ماجور ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16009

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1464=1456-10/1430

    ایسے کیلنڈر کو مسجدوں میں آویزاں کرنے سے احتراز مناسب ہے، جس سے کاروبار کی تشہیر مقصود ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند