• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 611229

    عنوان:

    مسجد میں گم شدہ چیز یا گم شدہ بچے كا اعلان كرنا

    سوال:

    سوال : سوال یہ ہے کہ کیا مسجد میں گمشدگی کا یا کسی کے بچے ،عورت، آدمی کے گم ہو جانے پر مسجد میں اعلان کروا سکتے ہیں؟ کیوں کہ ایک انڈین دوست نے کہا کہ آپ پاکستانی تو آدھے ادھورے مسلمان ہو جو کسی بچے کے گم ہوجانے پر مسجد میں اعلان نہیں کرواتے ہیں، یہ ایک نیک کام ہے، ہمارے پورے انڈیا میں گمشدگی کا اعلان ہوتا ہے، اِس سوال کا جواب دیں۔ مہربانی ہو گی۔ شکریہ

    جواب نمبر: 611229

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1052-786/M=09/1443

     جو چیز مسجد سے باہر گم ہوگئی ہو ا س كا اعلان مسجد میں كرنا درست نہیں‏، ہاں اگر كسی كی كوئی چیز مسجد ہی میں چھوٹ گئی ہو اس كا اعلان مسجد میں كیا جاسكتا ہے بشرطیكہ شور وشغب نہ ہو یا كوئی گم شدہ بچہ ہے اور مل نہیں رہا ہے تو بضرورت اعلان كیا جاسكتا ہے۔ (آپ كے مسائل اور ان كا حل‏، جلد سوم: 262)

    وأما إنشاد الضالة فله صورتان: إحداهما إن ضل شيء في خارج المسجد وينشده في المسجد لاجتماع الناس فهو أقبح وأشنع، وأما لو ضل في المسجد فيجوز الإنشاد بلا شغب (العرف الشذي على هامش الترمذي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند