• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 64018

    عنوان: قبرستا ن کے اندر مدرسہ کھول سکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: سوال: کیا فرماتے مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا قبرستان کے اندر مدرسہ کہول سکتے ہیں یا نہیں جبکہ اس کے اندر مردے مدفون ہوں؟

    جواب نمبر: 64018

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 542-523/N=6/1437 شریعت میں قبرستان اور مدرسہ دونوں الگ الگ وقف ہیں؛ اس لیے اگر کوئی قبرستان وقف ہے اور اس میں تدفین کا سلسلہ جاری ہے تو اس میں مدرسہ قائم کرنا جائز نہیں، لما تقرر عند الفقہاء من أن مراعاة غرض الواقفین واجبة ومن أن نص الواقف کنص الشارع، کذا في عامة کتب الفقہ والفتاوی،، وقال فی الدر ( مع الرد ۶:۵۳۹ ط مکتبة زکریا دیوبند):فإذا تم ولزم لا یملک ولا یملک الخ۔وقال فی الھندیة (۲: ۳۶۲ ط مکتبة زکریا دیوبند)عن الغیاثیة :البقعة الموقوفة علی جھة إذا بنی رجل فیھا بناء ووقفھا علی تلک الجھة یجوز بلا خلاف تبعاً لھا ، فإن وقفھا علی جھة أخری ، اختلفوا في جوازہ ، والأصح أنہ لا یجوز اھ ۔اور اگر قبرستان کی نوعیت کچھ اور ہو تو پوری تفصیل لکھ کر سوال کیا جائے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند