• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 11220

    عنوان:

    ہمارے محلہ کانپور میں ایک مسجد ہے جس کی ایک ملحقہ پلاٹ خریدنے کے بعد دوبارہ تعمیر ہورہی ہے۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ قبلہ کے رخ میں کتنی ڈگری کمی بیشی جائز ہے، کیوں کہ سامنے کی دیوار سیدھی نہیں ہے؟

    سوال:

    ہمارے محلہ کانپور میں ایک مسجد ہے جس کی ایک ملحقہ پلاٹ خریدنے کے بعد دوبارہ تعمیر ہورہی ہے۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ قبلہ کے رخ میں کتنی ڈگری کمی بیشی جائز ہے، کیوں کہ سامنے کی دیوار سیدھی نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 11220

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 367=313/د

    ڈگری کے اعتبار سے کمی بیشی کی گنجائش جنگلات وغیرہ موقع ضرورت میں وسعت پیدا کرنے کے لیے ہے۔ جن جگہوں میں پہلے سے مسجدیں موجود ہیں وہاں ان مسجدوں کے مطابق سمت کرلینا چاہیے، ان کے خلاف کرنا نامناسب اور باعث تشویش ہے، اگر مضمون کے تفصیل کی حاجت ہو تو سمت قبلہ نامی رسالہ مرتبہ حضرت مفتی محمد شفیع صاحب علیہ الرحمة جو کہ جواہر الفقہ جلداول میں شامل ہے، کا مطالعہ فرمالیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند