عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 16839
کون
سی چیزیں ضروریات مسجد میں سے آتی ہیں؟ برائے کرم مجھ کو بتادیں۔
کون
سی چیزیں ضروریات مسجد میں سے آتی ہیں؟ برائے کرم مجھ کو بتادیں۔
جواب نمبر: 16839
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د):2009=1598-11/1430
مسجد کی چٹائیاں، روشنی، امام، موٴذن وغیرہ امور کا انتظام ضرریات مسجد میں سے ہے۔
وضو خانہ، غسل خانہ، ان کے لیے پانی کابند وبست، استنجا خانہ (چھوٹا بڑا) یہ چیزیں اصالةً تو ضروریات مصلیین میں سے ہیں، ضروریات مسجد میں سے نہیں ہیں کیونکہ گھر سے وضو کرکے آنے کی فضیلت حدیث میں وارد ہے۔ مگر اب عرفاً کہیں کم کہیں زیادہ مذکور نمبر ۲ امور کو بھی ضروریات مسجد میں شمار کیا جاتا ہے، پھر بھی یہ ثانوی درجہ کی چیزیں ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند