• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 606011

    عنوان:

    علاج کے طور پر قرآنی آیت کا فلیتہ جلانا

    سوال:

    گر کسی نے قرآنی آیات کا بطور علاج فلیتفہ بنا کر جلایا تو اس عمل سے گنہگار ہوگا۔ نیز قرآنی آیات کا فلیتفہ بنا کر جلانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 606011

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 35-12/SN=01/1443

     قرآن کریم کی آیتوں کو بہ طور علاج فلیتہ بناکر جلانے میں بے ادبی کا پہلو پایا جاتا ہے؛ اس لئے یہ قابل احتراز ہے۔ (مستفاد از: امدا الفتاوی: 4/55، سوال: 13، مطبوعہ: کراچی)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند