• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 30911

    عنوان: میں قران بھت اٹک اٹک کر پڑھتا ھوں بھت الجھن گھبراھٹ ھوتی ھے کیا طریقہ اپناوں کہ پڑھنے میں تیزی آ جائے 40 سال کی عمر ھے خواھش جاگی تھی کہ حافظہ کروں تقریباْ 3ماہ میں ربع سورہ بقرہ یاد کرنے کے بعد حساب لگایا کہ 30 برس اس کے لیےاور درکار ھیں تو اب یاد کرنا چھوڑدیا اور اب ایک ماہ سے سورہ رحمان یاد ھونے کے قریب ھے کاش کہ کسی طرح تیزی آ جایے

    سوال: میں قران بھت اٹک اٹک کر پڑھتا ھوں بھت الجھن گھبراھٹ ھوتی ھے کیا طریقہ اپناوں کہ پڑھنے میں تیزی آ جائے 40 سال کی عمر ھے خواھش جاگی تھی کہ حافظہ کروں تقریباْ 3ماہ میں ربع سورہ بقرہ یاد کرنے کے بعد حساب لگایا کہ 30 برس اس کے لیےاور درکار ھیں تو اب یاد کرنا چھوڑدیا اور اب ایک ماہ سے سورہ رحمان یاد ھونے کے قریب ھے کاش کہ کسی طرح تیزی آ جایے

    جواب نمبر: 30911

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):429=321-3/1432

    آپ ہمت سے کام لیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں کثرت سے قرآن شریف کی تلاوت کرنے سے تیزی خود بخود آجائے گی، تیزی لانے کے لیے الگ سے کوشش کرنے کی ضرورت نہیں، حدیث شریف میں ہے جو شخص اٹک اٹک کر قرآن پڑھتا ہے اور اس میں دقت اٹھاتا ہے اس کو دہرا اجر ہے: عن عائشة قالت: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم الماہر بالقرآن مع السفرة الکرام البررة والذي یقرأ القرآن ویتتعتع فیہ وہو علیہ شاق لہ أجران (رواہ البخاري ومسلم وأبوداوٴد والترمذي والنسائي وابن ماجہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند