عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 17741
کیا
قرآن شریف کی طرف پیٹھ کرنا ناجائز ہے یا غلط ہے یا حرام ہے؟ مسجد کے اندر نمازی
اس لیے قرآن نہیں پڑھتے کہ اگلی صف کے نمازی کی پیٹھ ہوتی ہے۔ حدیث میں پیٹھ کا کیا
حکم ہے؟
کیا
قرآن شریف کی طرف پیٹھ کرنا ناجائز ہے یا غلط ہے یا حرام ہے؟ مسجد کے اندر نمازی
اس لیے قرآن نہیں پڑھتے کہ اگلی صف کے نمازی کی پیٹھ ہوتی ہے۔ حدیث میں پیٹھ کا کیا
حکم ہے؟
جواب نمبر: 17741
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د):2146=1710-26/1430
بہت قریب بیٹھنے والے کے پیچھے قرآن ہاتھ میں لے کر پڑھنے میں بے ادبی معلوم ہوتی ہے، جس سے احتیاط کرنا چاہیے، لیکن زیادہ فاصلہ ہو یا بڑی مسجد میں مجمع کثیر ہو تو دونوں صف کے لوگ اپنی اپنی پیٹھ ملالیں اور اگر مذکورہ ادب کی رعایت میں بہت دشواری ہو تو بوقت ضرورت گنجائش ہے، آگے بیٹھنے والے کے پشت کی طرف رخ کرکے بھی پڑھنا جائز ہے، منع نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند