• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 177881

    عنوان: کیا قرآن پاک کو قمیض کی سائیڈ پاکٹ میں رکھنا جائز ہے؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ کیا قرآن پاک کو قمیض کی سائیڈ پاکٹ میں رکھنا جائز ہے؟ جواب دینے کے لئے آپ کے قیمتی وقت کا مشکور ہوں۔

    جواب نمبر: 177881

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 745-561/B=09/1441

    قمیص کی دائیں بائیں سائڈ کی جیب میں قرآن رکھنا بے ادبی ہے اس جیب میں قرآن کا صحیح ادب و احترام نہیں ہو پاتا ہے ہاں اوپر سینہ کی جیب میں ہو تو رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند