• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 24923

    عنوان: میں ایک دواخانہ چلاتاہوں اور میرا وضو زیادہ دیر قائم نہیں رہ پاتا اور جب میں فرصت میں ہوتاہوں تو قرآن کا ترجمہ پڑھنا چاہتاہوں تو کیا بغیر وضو کے قرآن کو ہاتھ میں لے کر پڑھ سکتاہوں؟

    سوال: میں ایک دواخانہ چلاتاہوں اور میرا وضو زیادہ دیر قائم نہیں رہ پاتا اور جب میں فرصت میں ہوتاہوں تو قرآن کا ترجمہ پڑھنا چاہتاہوں تو کیا بغیر وضو کے قرآن کو ہاتھ میں لے کر پڑھ سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 24923

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1323=1323-9/1431

    جس ترجمہٴ قرآن میں ترجمہ اور تفسیری کلمات قرآنی کلمات کے مقابلے میں زیادہ ہوں اس کو بلا وضو ہاتھ میں لے کر پڑھ سکتے ہیں، البتہ اس کا خیال رہے کہ قرآنی آیات پر ہاتھ نہ لگے اور مستند ترجمہ اور تفسیر پڑھئے جیسے ترجمہ شیخ الہند، معارف القرآن وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند