• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 30488

    عنوان: کیا دعوت کی نیت سے غیر مسلم کو قرآن دے سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو ان کو دعوت دینے کا کیا طریقہ ہے؟

    سوال: کیا دعوت کی نیت سے غیر مسلم کو قرآن دے سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو ان کو دعوت دینے کا کیا طریقہ ہے؟

    جواب نمبر: 30488

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):445=445-3/1432

    دعوت کا قرآنی اصول یہ ہے کہ حکمت، لیّنت اور موعظت حسنہ کے طریقے پر دعوت دی جائے، اسلام کی صداقت وحقّانیت او راسلامی تعلیمات کے محاسن، موٴثر ومفید طریقے پر پیش کیے جائیں، اگر غیرمسلم طلب صادق کے ساتھ قرآن مانگتا ہے اور بے حرمتی کا کوئی اندیشہ محسوس نہ ہو نیز پاک وصاف ہو تو مستند ترجمہ وتفسیر والا قرآن دیا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند