• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 601286

    عنوان:
    کیا تراویح  كے ختم پر حافظ كو تحفہ دینا جائز ہے ؟ 

    سوال:

    شیخ خیریت سے ہیں ، کیا آخر میں تراویح کا تحفہ دینا جائز ہے ؟ اور اب سوال یہ ہے کہ آپ ہر جگہ یہ تحفہ حافظ صاحب کو کس طرح دیں گے ، شیخ دستاویزات کے ساتھ جواب دیں گے ؟

    جواب نمبر: 601286

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 264-194/SN=04/1442

     حافظ کو تراویح پڑھانے پر معاوضہ دینا اور حافظ صاحب کا لینا دونوں شرعاً جائز نہیں ہیں، اگرچہ اس کا نام ”ہدیہ“ اور ”تحفہ“ وغیرہ رکھا جائے۔

    وقد اتفقت کلمتہم جمیعاً علی التصریح بأصل المذہب من عدم الجواز ثم استثنوا بعدہ ما علمتہ (والمنشیات ہی الإمامة فی المکتوبات، وتعلیم القرآن والفقہ وما إلی ذلک، ولیس منہا الإمامة في التراویح) فہذا دلیل قاطع وبرہان ساطع علی أن المفتی بہ لیس ہو جواز الاستیجار علی کل طاعة؛ بل علی ما ذکروہ۔ (الدر مع الرد: ۹/۷۶، ط: زکریا)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند