عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 159048
جواب نمبر: 159048
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 629-504/N=6/1439
درس قرآن کے وقت حلقہ لگانے میں بعض لوگوں کی پیٹھ جو قرآن کریم کی طرف ہوتی ہے، یہ عرف میں ایسی بے ادبی نہیں ہے جو ناجائز وحرام ہو؛ البتہ اگر قرآن کریم رکھنے کی جگہ کچھ اونچی کردی جائے، جس سے بیٹھنے والوں کی پیٹھ قرآن کریم کے مقابل نہ ہو تو بہتر ہے( احسن الفتاوی، ۸: ۲۲، مطبوعہ: ایچ ایم سعید کراچی)۔
مد الرجلین إلی جانب المصحف إن لم یکن بحذائہ لا یکرہ، وکذا لو کان المصحف معلقاً فی الوتد وھو قد مد الرجل إلی ذلک الجانب لا یکرہ کذا فی الغرائب (الفتاوی الھندیة، کتاب الکراھیة، الباب الخامس فی آداب المسجد والقبلة والمصحف الخ ۵: ۳۲۲، ط: المطبعة الکبری الأمیریة بولاق، مصر)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند