• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 608664

    عنوان:

    تفسیر جواہر القرآن کا مطالعہ کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : بندہ اس وقت الحمد للہ جامعہ قاسمیہ کراچی میں درجہ رابعہ میں زیر تعلیم ہے پوچھنا یہ ہے کہ کیاتفسیر جواہر القرآن (مولانا غلام اللہ خان کی جو حضرت مولانا حسین علی الوانی کے افادات پر مشتمل ہے )معتبر تفسیر ہے یا نہیں؟ کیا میں اس تفسیر کا مطالعہ کر سکتا ہوں یا نہیں ؟ اس تفسیر سے استفادہ کر سکتا ہوں یا نہیں؟ اگر نہیں تو ان وجوہ کو بھی ذکر کیجئے بہت مہربانی ہوگی۔ اور آخر میں اتنا عرض ہے کہ میرے لئے دعا کیجئے اللہ تعالی دین کی خدمت کیلئے قبول فرمائے ۔ جزاکم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 608664

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 616-451/D=05/1443

     تفسیر جواہر القرآن جو مولانا غلام اللہ خاں صاحب کی لکھی ہوئی تفسیر ہے اس تفسیر کا تفصیلی جائزہ اور بعض علمی کوتاہیوں کی طرف اشارہ حضرت مولانا عبد الشکور صاحب ترمذی قدس سرہ نے ہدایة الحیران فی جواہر القرآن کے نام سے کیا ہے، اس کا مطالعہ فرما لیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند