• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 37732

    عنوان: ا فون پر قرآن پڑھنا درست ہے یا نہیں؟

    سوال: حضرت میرا سوال ہے کہ آئی فون یا اس جیسے ٹچ اسکرین والے موبائل یا اور کسی ڈیوائس پر قرآن کرم کو چھوکر کے پڑھنا درست ہے کہ نہیں؟ وہاں قرآن کا چھونا پایا جارہا ہے، شریعت کی روشنی میں کیا ہے مفصل و مدلل جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 37732

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 617-617/M=4/1433 جس وقت موبائل کی اسکرین پر قرآن کریم کی آیات نظر آرہی ہوں، تو اس وقت ان کو بلاوضو ہاتھ سے ٹچ نہ کریں، ہاتھ لگائے بغیر پڑھنے میں حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند