• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 157595

    عنوان: جس موبائل میں قرآن سافٹ ویئر ہے اسے زمین پر رکھنا؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! (۱) اینڈرائڈ موبائل میں قرآن کا سافٹ ویئر ہوتو کیا موبائل کو نماز پڑھتے وقت زمین پر رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ (۲) اس موبائل کو جیب میں لے کر ٹوائلٹ جانے کی ضرورت پڑنے پر کیا حکم ہے؟ (۳) اس موبائل کو پینٹ کی جیب میں رکھنا جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم، اصلاح فرمائیں۔

    جواب نمبر: 157595

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:398-347/D=4/1439

    (۱) قرآن کا سافٹ ویر جس موبائل میں ہو اسے زمین پر رکھنے کی گنجائش ہے، کیونکہ قرآنی حروف ونقوش اس میں اپنی اصل شکل میں محفوظ نہیں ہوتے بلکہ ان کے اشارات محفوظ ہوتے ہیں، بٹن دبانے پر اصل شکل ظاہر ہوجاتی ہے۔

    (۲-۳) ضرورةً ان باتوں کی بھی گنجائش ہوگی، باقی اشارات کے ادب کی بھی رعایت ملحوظ رکھتے ہوئے ان سے بچاجائے تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند