عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 175599
جواب نمبر: 17559901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:366-298/N=5/1441
سفر وغیرہ کی وجہ سے یومیہ معمولات کا سلسلہ بند نہیں کرنا چاہیے اگرچہ اُس کی مقدار کم کردی جائے، بالکل ناغہ نہیں کرنا چاہیے، ناغہ سے برکت ختم ہوجاتی ہے ؛ لہٰذا اگر آپ کا یا کسی بھی شخص کا یومیہ بالترتیب قرآن پاک کی تلاوت کا معمول ہے تو وہ سفر میں بھی جاری رہنا چاہیے۔ اور اگرکبھی کسی عذر سے سفر میں جاری نہیں رکھا جاسکا تو واپسی میں از سر نو پڑھنے کی ضرورت نہیں، جس سورت یا رکوع تک پڑھا تھا، اُس سے آگے پڑھنے میں کچھ حرج نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
موبائل میں قرآن کریم کی کسی آیت کی رنگ ٹون لگانا
5583 مناظرجیسا کہ آپ واقف ہیں کہ ان دنوں انٹر نیٹ پر فلیش قرآن موجود ہیں۔ کیا بغیر وضو کے کمپیوٹر کی اسکرین پر فلیش قرآن پڑھنا جائز ہے، صرف اس وقت جب میں اپنے کام کی میز پر ہوتا ہوں اور مجھے کچھ خالی وقت مل جاتا ہے؟ اگر میں گھر پر ہوتا ہوں یا مسجد میں ہوتاہوں اس کے بعد میں ضرور وضو کرتا ہوں، یہاں تک کہ اگر میں اپنے موبائل فون پر ہی قرآن پڑھتا ہوں۔ یہ سوال اس صورت کے بارے میں ہیجب میں وقت کی کمی کی وجہ سے وضو کرنے سے قاصر ہوتا ہوں، ورنہ بصورت دیگرمیں وہ وقت ای میل وغیرہ پڑھنے میں ضائع کروں گا۔ دوسرے یہ کہ کیا کمپیوٹر، موبائل فون، پی ڈی اے اسکرین وغیرہ کو بغیر وضو کے چھونا جائز ہوگا جس میں قرآنی آیات لکھی ہوئی ہوتی ہیں؟
3398 مناظرکچھ دن پہلے سے میں اس کشمکش میں ہوں کہ کسی کو قرآن پڑھانے کے بعد فیس لینا کیسا ہے؟ میرے پاس پاروں کے بہت بچے قرآن پڑھنے آتے ہیں کچھ لوگ تو زبردستی ماہانہ کچھ دیتے ہیں اور باقی لوگوں کے پوچھنے پر بتانا پڑتا ہے کیوں کہ کسی سے لینا کسی سے نہ لینا انصاف نہیں۔ والدہ کی طرف سے بھی کچھ زور ہے۔ ان کا یہ کہنا ہے کہ مفت کی چیز کی قدر نہیں ہوتی۔ لیکن مجھے فضائل اعمال کی گلے میں جہنم کا طوق والی حدیث ڈراتی ہے۔
3464 مناظرمیں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا قرآن کی کوئی بھی آیت ایسی ہے جو آج قابل عمل نہیں ہوسکتی؟ اگر نہیں تو پھر جو مسلمان یہ سوچ لے کہ کچھ آیت صرف اس وقت کے لیے تھی اب وہ لاگو نہیں کی جاسکتی تو ایسے شخص کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟ (۲)اور اس کی کوئی سند ہے کہ قرآن کا ہر لفظ قیامت تک کے لیے مناسب اور موزوں ہے؟
3382 مناظرتقریر میں قرآن کی آیت پڑھنا
5523 مناظر