• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 17548

    عنوان:

    میں کرسی پر نماز پڑھتا ہوں۔ مسجد میں کرسی پر بیٹھا ہوں اور کوئی پاس میں نیچے بیٹھ کر قرآن پڑھے یا پہلے سے پڑھتے ہوں تو میرے لیے کرسی پر بیٹھنے سے کوئی بے ادبی ہوتی ہے؟ اورنیچے زمین پر بیٹھ کر قرآن ہاتھ میں لے کر پڑھتے ہوں اور کوئی کرسی پر بیٹھ کر بیان کرے تو کیسا ہے؟ اور کتنے دور قرآن لے کر بیٹھے تو حرج نہیں؟ برائے کرم تفصیل سے جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17548

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2180=1747-11/1430

    اگر مکان الگ الگ ہوں، مثلاً اندرونِ مسجد وصحنِ مسجد یا بیچ میں دیوار یا موٹے ستون کی آڑ ہو یا اتنا فاصلہ ہو کہ جو عرفاً بے ادبی نہ سمجھا جاتا ہو تو ان صورتوں میں گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند