• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 145463

    عنوان: سورہ الانعام آیت 118-119کا اردو ترجمہ

    سوال: براہ کرم، سورہ الانعام آیت 118-119کا اردو ترجمہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 145463

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 049-019/sd=2/1438

     

    سورہ انعام آیت نمبر : ۱۱۸اور ۱۱۹کا ترجمہ یہ ہے: سو تم کھاوٴ اُس جانور میں سے جس پر نام لیا گیا ہے اللہ کا، اگر تم کو اُس کے حکموں پر ایمان ہے۔اور کیا سبب کہ تم نہیں کھاتے اُس جانور میں سے کہ جس پر نام لیا گیا ہے اللہ کااور وہ واضح کر چکا ہے جو کچھ کہ اُس نے تم پر حرام کیا ہے، مگر جب کہ مجبور ہوجاوٴ اُس کے کھانے پر اور بہت لوگ بہکاتے پھرتے ہیں اپنے خیالات پر بغیر تحقیق، تیرا رب ہی خوب جانتا ہے حد سے بڑھنے والوں کو۔( ترجمہ شیخ الہند، سورہ انعام: ۱۱۸، ۱۱۹ )

    -------------------------------

    بیان القرآن میں حضرت تھانوی علیہ الرحمة کا ترجمہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند