• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 164804

    عنوان: تلاوت ترجمہ كے ساتھ كی جائے یا بنا ترجمہ كے

    سوال: میری ہمشیرہ کی طرف ہے ، میری ہمشیرہ روزانہ تلاوت کرتی ہے ، رمضان سے اب تک ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک کی دو مرتبہ تلاوت مکمل کرلی ہے ، اب اس کا سوال یہ ہے کہ تلاوت اسی طرح ترجمہ کے ساتھ جاری رکھے یا بنا ترجمہ کے روزانہ تلاوت کرے ؟ افضل کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 164804

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1422-1119/B=1/1439

    آپ کی ہمشیرہ کو چاہئے کہ وہ بلا ترجمہ کے روزانہ تلاوت کریں، کبھی کبھی ترجمہ دیکھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند