• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 603465

    عنوان:

    نقلی بال لگوانا؟

    سوال:

    میرا سوال یہ تھا کہ میرے بھائی کے سر کے بال اڑچکے ہیں ، اس وجہ سے ان کی شادی میں پریشانی آرہی تھی تو انہوں نے ہیئر پیچ لگوایا ہے (نقلی بال) تو کیا یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 603465

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:604-464/sd=8/1442

     صورت مسئولہ میں آپ کے بھائی کے لیے سر پر نقلی بال لگوانے کی گنجائش ہے؛ لیکن کسی دوسرے انسان کے بال لگوانا جائز نہیں ہے۔ (تجویز نمبر: ۳، سر پر بالوں کی افزائش اور پیوند کاری کی بعض صورتیں، شق نمبر: ۲، سولہواں فقہی اجتماع ادراة المباحث الفقیہ، جمعیة علمائے ہند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند