• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 35380

    عنوان: ایک شخص نے کہا کہ اگر میں نے اپنی بیٹی فلاں لڑکے کو دی تو میری بیوی کو ۳ طلاق ہو، اب وہ شخص اس لڑکے کو اپنی بیٹی دینا چاہتا ہے، تو کیا ایسی صورت ہوسکتی ہے کہ ان کی بیٹی کا نکاح بھی ہو اور اس کی بیوی کو طلاق نہ ہو؟

    سوال: ایک شخص نے کہا کہ اگر میں نے اپنی بیٹی فلاں لڑکے کو دی تو میری بیوی کو ۳ طلاق ہو، اب وہ شخص اس لڑکے کو اپنی بیٹی دینا چاہتا ہے، تو کیا ایسی صورت ہوسکتی ہے کہ ان کی بیٹی کا نکاح بھی ہو اور اس کی بیوی کو طلاق نہ ہو؟

    جواب نمبر: 35380

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1813=1813-12/1432 صورت مسئولہ میں تین طلاق سے بچنے کا حیلہ یہ ہے کہ وہ شخص پہلے اپنی بیوی کو ایک طلاق دے کر چھوڑدے، جب عدت پوری ہوجائے تو اب اپنی بیٹی کا نکاح اس لڑکے سے کردے، پھر اپنی مطلقہ بیوی سے دوبارہ نکاح کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند