• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 29924

    عنوان: چار سال سے مفقود االخبر کی بیوی کے لیے آسان طریقہ طلاق بیان فرمائیں۔ 

    سوال: چار سال سے مفقود االخبر کی بیوی کے لیے آسان طریقہ طلاق بیان فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 29924

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 285=210-3/1432

    مفقود الخبر کی زوجہ کو چاہیے کہ اپنا معاملہ مقامی دارالقضاء میں لے جائے وہ حضرات اگر تحقیق کے بعد شرعی دلائل کی روشنی میں جو کہ الحیلة الناجزہ میں مذکور ہے شوہر کو مردہ قرار دیدیں تو عورت عدت وفات گذارکر دوسری جگہ اپنا نکاح کرسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند