• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 7422

    عنوان:

    اگر کوئی عورت اپنے شوہر سے خلع حاصل کرتی ہے تو کیا اس کو چار ماہ دس دن کی عدت کی مدت پوری کرنی ہوگی؟ (۲) کل میرے ایک دوست کی بہن کے شوہر کا انتقال ہوگیا اور وہ اپنے شوہر کی طبی اخراجات کی ضروریات کو پورا کرنے کی وجہ سے وہ دیڑھ لاکھ روپیہ کی مقروض ہے۔ اب صرف وہی اکیلی کمانے والی ہے اوراس کو دو بچوں کی دیکھ بھال بھی کرنی ہوتی ہے۔ وہ ایک اسکول ٹیچر ہے۔ چونکہ اس کو عدت کی مدت کو پوری کرنا ہے، لیکن اسکول اس کو اتنے لمبے عرصہ کے لیے چھٹی نہیں دے گا اس صورت میں اس کو اپنی نوکری چھوڑنی ہوگی۔ دوسری نوکری پانا بہت زیادہ مشکل ہے۔ نیز اس کے باپ اوربھائی مالی اعتبار سے اس کی ضروریات کو پورا کرنے کے اہل نہیں ہیں۔ اس لیے ہماری رہنمائی فرماویں کہ ہم اس صورت میں کیا کرسکتے ہیں؟ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں کیوں کہ اس کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7422

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1631=1403/ ب

    (۱) جی نہیں۔ بلکہ صرف پورے تین حیض گذارنا کافی ہے۔

    (۲) مجبوری میں دن دن میں پردہ کے ساتھ چلی جائے واپسی میں گھر پر ہی رہے، رات میں کہیں نہ نکلے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند