معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 176907
جواب نمبر: 17690701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 569-453/D=07/1441
اگر کوئی شخص دوسرے کے بارے میں کہتا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے رکھی ہے، حالانکہ فی الواقع اس نے طلاق نہیں دی، تو اس سے کہنے والے کی بیوی پر طلاق واقع نہیں ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں
ندیم احمد ، لکھنوٴ، یوپی، انڈیا سے ہوں۔ حضرت میرا مسئلہ طلاق کے بارے میں ہے۔ میں
نے کچھ دنوں پہلے ایک لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی۔ او رمیں نے محبت کی شادی پر
فتوی پہلے ہی لے لیا تھا کہ محبت کی شادی کرنا جائز ہے کہ نہیں۔ جب میں نے فتوی لے
لیا تو میں نے اس سے سنت طریقہ سے نکاح کرلیا۔ میرے گھر والے تو اس نکاح سے راضی
ہوگئے۔ جب لڑکی کے گھر والوں کو پتہ چلاکہ لڑکی نے اپنی مرضی سے نکاح کرلیا ہے تو
لڑکی کے کچھ گھر والے لگ بھگ راضی ہوگئے تھے، پر لڑکی کے سوتیلے والد راضی نہیں
ہوئے (جو خود ایک حافظ ہیں)۔ کیوں کہ میں ایک پٹھان فیملی سے ہوں اور وہ لڑکی قریشی
فیملی سے ہے۔ اللہ رب العٰلمین بیشک جانتا ہے کہ میرے دل میں ذات برادری کو لے کر
کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا، میں سب کو برابر مانتاہوں۔ تب وہ لوگ طلاق دلوانے پر
لڑکی کو راضی کرنے لگے۔ لڑکی نہیں مان رہی تھی تو اس کے والد (جو سوتیلے ہیں)
انھوں نے لڑکی کی والدہ سے کہا کہ ...
ایک لڑکی نے کسی غیر مسلم کے ساتھ کچھ دن گزارے جس سے ایک لڑکی بھی پیدا ہوئی۔ کیس ہونے کے بعد اس شخص کو جیل ہوئی۔ اب یہ لڑکی کسی مسلمان شخص سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ کیا اس کی شادی کے لیے غیر مسلم شوہر سے خلع لینا ضروری ہے یا بغیر خلع لیے ہوئے شادی کرسکتے ہیں؟
1501 مناظرایک شخص نے جو کہ بیرون ملک رہتا ہے فون پر اپنی ساس کو دھمکی دینے کے لیے کہا کہ میں تمہاری بیٹی کو طلاق کے کاغذات بھجودوں گا اور اس کو کاغذات ایک ہفتے کے اندر مل جائیں گے۔ اس شخص کا مقصد محض ڈرانا تھا، طلاق دینا نہیں تھا۔ کیا ان الفاظ سے طلاق ہوجائے گی؟
1517 مناظراگر کسی شخص کو پولیس اسٹیشن میں پولیس والوں کے سامنے طلاق کے کاغذ پر دستخط کرنے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے، اور بیوی کی طرف سے دوسرے گیارہ لوگ وہاں موجود تھے، اس کو دھمکی دے رہے تھے کہ اگر تم کاغذ پر دستخط نہیں کروگے تو تمہیں اپنے گھر والوں کے ساتھ جیل جانا پڑے گا۔لیکن شوہر نے کورٹ کے کاغذپر دستخط نہیں کی۔لیکن انھوں نے اس کو ایک سفید کاغذ پر لکھنے کو کہا کہ تم اپنی بیوی کو طلاق دے رہے ہو۔....
2306 مناظرمجھے میرے شوہر نے ای میل سے تین طلاقیں دے دی ہیں جب کہ ان کو پتہ نہیں تھاکہ میں حاملہ ہوں۔ بعد میں جب ان کو بتایا تو انھوں نے مجھے اپنے گھر میں واپس نہیں بلایا اور نہ اب بچے کا خرچ دینے کو تیارہیں۔ تو کیا اس صورت میں طلاق ہوگئی یا شوہر رجوع کرسکتے ہیں؟ اور میرے بچے کا خرچ دینا کیا ان پر لازم ہے؟
1670 مناظرجناب میں نے اپنی بیوی کو تین طلاق ایک ہی بار میں دیں تحریر میں، لیکن میں اب دوبارہ اپنی بیوی سے رشتہ بنانا چاہتا ہوں۔ اس کے بارے میں آپ کے پاس قرآن حدیث کی روشنی میں کیا جواب ہے؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
1616 مناظراگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے صرف ایک مرتبہ کہا:دفع ہوجا ادھر سے, تو کیا اس سے طلاق ہوجائے گی؟ (۲)اگر کوئی شخص صرف ایک مرتبہ طلاق کا لفظ استعمال کرتا ہے اپنی بیوی کے لیے اس کے بعد اگر وہ جماع کرنا چاہتے ہیں تو پھر اسلامی حل کیا ہے؟
3615 مناظر