• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 52707

    عنوان: شوہر بعد میں تین طلاقیں فون پر دینے کا اقرار

    سوال: اگر کسی نے موبائل کے ذریعہ اپنی بیوی سے یہ کہے کہ ” میں تجھے طلاق دوں گا“ بیوی جواب میں کہے کہ ” طلاق دیدو “، اس پر فون پر تین چار بار یہ کہا ” میں نے تجھے طلاق دیدی “ جب کہ وہ عورت حیض کی حالت میں تھی اور اس نے فون کو بند کردیا تو کیا اس کی بیوی اس کے لیے حرام ہوئی یا نہیں؟ اور اگر حرام ہوگئی تو اس کے لیے کیا صورت ہوگی دوبارہ نکاح کے لیے۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 52707

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1030-822/B=7/1435-U اگر شوہر بعد میں تین طلاقیں فون پر دینے کا اقرار کرتا ہے تو اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر مغلظہ ہوگئیں، اور بیوی اس کے لیے حرام ہوگئی، طلاق حالتِ حیض میں بھی واقع ہوجاتی ہے اور حیض کی حالت میں طلاق دینے سے شوہر گنہگار بھی ہوگا۔ اب دوبارہ بیوی کو رکھنے کے لیے حلالہ شرعی کرنا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند