• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 6331

    عنوان:

    ہاتھ پر نجاست لگ جائے تین بار چاٹ لینے سے نجاست دور ہوجاتی ہے۔ بہشتی زیور صفحہ نمبر ۷۲۔ مباشرت کے بعد اگر پانی نہ ملے تو بھی یہی حکم ہے تین دفعہ چاٹ لینے سے نجاست دور ہوجائے گی۔

    سوال:

    ہاتھ پر نجاست لگ جائے تین بار چاٹ لینے سے نجاست دور ہوجاتی ہے۔ بہشتی زیور صفحہ نمبر ۷۲۔ مباشرت کے بعد اگر پانی نہ ملے تو بھی یہی حکم ہے تین دفعہ چاٹ لینے سے نجاست دور ہوجائے گی۔

    جواب نمبر: 6331

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 612=612/ م

    بہشتی زیور کا مسئلہ درست ہے، لیکن جہاں وہ مسئلہ لکھا ہے وہیں اس کے بعد یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ ?مگر چاٹنا منع ہے? اب مطلب یہ ہوا کہ نجاست کا چاٹنا تو جائز نہیں، لیکن اگر کوئی نادانی میں نجاست کو چاٹ لے اور اس کا اثر زائل ہوجائے تو نجاست دور ہوجائے گی۔ مباشرت کے بعد آدمی پر دو چیز واجب ہوتی ہے، ایک عین نجاست کا ازالہ اگر جسم یا کپڑے پر لگی ہو، دوسرے غسل کا وجوب، تو مباشرت کے بعد جسم پر اگر منی لگ گئی ہے اور اس کو کوئی تین دفعہ چاٹ لے تو نجاست بلاشبہ دور ہوجائے گی لیکن یہ چاٹنا حماقت کی انتہاء ہے، طبیعت کیسے گوارہ کرے گی کہ آدمی نجاست کو چاٹ لے، نیز اس نجاست کے زائل ہونے سے غسل کا وجوب ساقط نہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند