• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 31437

    عنوان: خشک مذی کا حکم

    سوال: اگر مذی کے باریک قطرے خشک ہوجائے تو کیا اسے خرچ کرنکال دینے سے کپڑا پاک ہوجائے گا؟(۲) اسی طرح خشک منی کا کیا مسئلہ ہے؟ میں نے مفتی حبیب الرحمن قاسمی کی کتاب” نماز احناف“ میں یہ مسئلہ پڑھا ہے کہ خشک منی خرچ کر نکال دینے سے کپڑا پاک ہوجاتاہے۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 31437

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 553=462-5/1432 جی ہاں، منی کپڑے پر لگ جائے اور سوکھ جائے تو کھرچ دینے سے کپڑا پاک ہوجائے گا۔ احادیث میں اس کی تصریح موجود ہے۔ ”نماز احناف“ میں لکھا ہوا مسئلہ صحیح ہے، لیکن مذی لگ جائے تو اس کا دھونا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند