• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 61260

    عنوان: اگر کوئی ناپاک (نجس ) ہے ، اگر وہ صاف، پاک کپڑے پہن لے اور نجاست اس کپڑے پر نہ لگے تو کیا غسل کے بعد ان کپڑوں کو پہن کر نماز پڑھنا چاہئے یا نہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی ناپاک (نجس ) ہے ، اگر وہ صاف، پاک کپڑے پہن لے اور نجاست اس کپڑے پر نہ لگے تو کیا غسل کے بعد ان کپڑوں کو پہن کر نماز پڑھنا چاہئے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 61260

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1151-1147/B=12/1436-U جو شخص جنابت کی حالت میں ہے اور نجس ہے اس کی نجاست حکمی ہوتی ہے، یعنی شریعت نے اس کے بدن کو ناپاک ہونے کا حکم لگایا ہے اس لیے اسے نجس کہا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جو کپڑے، بنیان، کرتا، لنگی، پاجامہ اس نے پہن رکھا ہے اور اس میں کوئی نجاست کپڑے پر نہیں لگی ہے تو غسل کرنے کے بعد وہ ان ہی کپڑوں کو پہن کر نماز پڑھ سکتا ہے، وہ کپڑے بلاشبہ پاک ہیں، نجس ہونے کی حالت میں پہننے سے وہ کپڑے نجس نہیں ہوتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند