• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 603010

    عنوان:

    غسل كرنے كے بعد دوبارہ وہی كپڑے پہننا

    سوال:

    جی میرا سوال یہ ہے کے اگر ایک آدمی نے صبح اٹھ کے غسلِ کیا اور تھوڑ ے سے گیلے جسم پر وہی پرانے ناپاک کپڑے پہنے تو کیا اس کا جسم پھر سے ناپاک ہوجاے گا؟ جی مہربانی کرکے اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 603010

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:520-437/sd=8/1442

     صورت مسئولہ میں اگر کپڑے کی ناپاکی کا اثر جسم میں ظاہر نہیں ہوا تو جسم ناپاک نہیں ہوگا اور اگر کپڑے کی ناپاکی کا اثر جسم کے کسی حصے میں ظاہر ہوگیاخواہ کپڑے کے گیلے ہونے کی وجہ سے یا جسم کے گیلے ہونے کی وجہ سے، تو جسم کا وہ حصہ ناپاک ہوجائے گا جس حصے میں ناپاکی کا اثر ظاہر ہوا ہے۔

    نام أو مشی علی نجاسة ان ظہرہ عینہا تنجس والا لا ۔ (الدر المختار مع رد المحتار: ۵۶۰/۱، زکریا )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند