• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 147136

    عنوان: دوران غسل پیشاب کے قطرے آنا ؟

    سوال: غسل کے وقت ایسا لگتا ہے کہ پیشاب کا قطرہ آگیا، استنجاء کرنے کے بعد پھر وضو کر کے پھر غسل دوبارہ کرنے لگتا ہوں پھر ایسا لگتا ہے کہ پیشاب کا قطرہ آگیا، ایسا بار بار لگتا ہے، پوری طرح سے ایک بار بھی غسل نہیں ہو پاتا، اس سلسلے میں مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 147136

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 305-242/D=4/1438

    غسل کے وقت قطرہ آبھی جائے تو اس کی وجہ سے غسل پھر سے دہرانے کی ضرورت نہیں، ہاں استنجا کرکے وضو کرلیں کافی ہے اور اگر قطرہ کی وجہ سے پھر پریشانی ہو تو پھر فوراً وضو نہ کریں بلکہ بعد میں جسم وغیرہ خشک ہوجانے کے بعد کریں، اگر پورے جسم پر پانی پہنچ گیا تو غسل ہوگیا وضو کرنا یا وضو کا باقی رہنا غسل کے واسطے ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند